اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر کو شوہر نے ٹوکے کے وار کرکے شدید زخمی کردیا، حالت نازک

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(نیوزڈیسک) ساہیوال میں نجی ٹی وی چینل لاہور کی رپورٹر ثمینہ خان کے سرمیں ٹوکے مارکر اس کے خاوند کنور نے اسے شدید زخمی کردیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرادیاگیا ہے تفصیلات کے مطابق ثمینہ خان ایک نجی ٹی وی چینل میں لاہور کے لئے رپورٹنگ کررہی تھیں کہ اس کا اس کے خاوند کنور سے جھگڑا ہوگیا جس پر عرصہ ایک ماہ قبل ناراض ہوکر مسلم ٹاﺅن کالونی ساہیوال میں اپنی والدہ کے پاس آگئیں کنور نے موبائل فون پر ثمینہ کو منانے کی کوشش کی لیکن ثمینہ نے اپنے خاوند کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر گزشتہ روز صبح چار بجے ثمینہ اپنی والدہ کے ہمراہ دیگر اہل خانہ کے ساتھ گھرمیں سوئی ہوئی تھی کہ ملزم کنور نے سیڑھی لگاکردیوار پھلانگ لی اور پھر ٹوکے کے وارکرکے ثمینہ خان کو وہیں چھوڑ کر بھاگ گیا ثمینہ کے واویلا پر اس کی والدہ اور پڑوسی اٹھ کھڑے ہوئے اورملزم کا تعاقب کیا تو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس غلہ منڈی نے موقع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے اور ثمینہ کی حالت نازک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…