ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

25 سال کے بعد سعودی عرب نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 17  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض/بغداد(نیوزڈیسک) 25 سال کے بعد سعودی عرب نے نئی تاریخ رقم کردی،سعودی عرب نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں پچیس سال کے بعد اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے،عراق کے سابق صدر صدام حسین کی 1990ءمیں کویت پر چڑھائی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے اور سعودی عرب نے اپنا سفارت خانہ بند کرکے سفیر اور عملہ کو واپس بلا لیا تھا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ سعودی سفارت خانے کا پینتیس رکنی عملہ بدھ کو بغداد پہنچ گیا ہے۔اس کی قیادت سعودی عرب کے نائب سفیر کررہے تھے۔بغداد کے ہوائی اڈے پر وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا خیرمقدم کیا،سعودی سفیر آج (جمعرات کو )بغداد پہنچیں گے تاہم ذاتی مصروفیات کے باعث انھوں نے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تقریب میں شرکت نہیں کی ،سعودی عرب عراق کے خود مختار علاقے کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل میں ایک قونصل خانہ بھی کھول رہا ہے،ادھرسعودی عرب کے حکومتی ترجمان نے کہاکہ عراقی قیادت اس کے علاقائی حریف ایران کے زیر اثر ہے اور اس وقت ایران کی حمایت اور تربیت یافتہ بہت سی شیعہ ملیشیائیں عراق میں داعش اور دوسرے گروپوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…