پشاور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن جب پشاورمیں خطاب کررہے تھے توان پرشہیدبچوں کے والدین نے تنقید کی لیکن عمران خا ن نے ثابت کردیاکہ لیڈروہی ہوتا ہے جس میں تنقید کو سننے کا حوصلہ ہو۔ آج جب شہید بچوں کے والدین احتجاج کر رہے تھے تو خان صاحب نے آگے بڑھ کر شہید طلبا کے والد کو نہ صرف گلے سے لگایا بلکہ ان کو کہا کہ آپ کو جو بھی ہم سے گلے شکوے ہیں وہ ڈائس پر آ کر سب کے سامنے ہمیں بتائیں۔ خان صاحب نے خندہ پیشانی سے نہ صرف ان کی بات سنی بلکہ یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ اگر کوئی بھی ان کا ایسا مطالبہ جو ابھی تک حل نہیں ہوا وہ اس کے حل کرنے میں کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ جس پر شہید بچے کے والد نے خان صاحب کا شکریہ ادا کیا۔