اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب ایک اہم اسلامی ملک کوتیل دے گا؟

datetime 16  دسمبر‬‮  2015 |
JEDDAH, Saudi Arabia - OCTOBER 13: German Foreign Minister Frank-Walter Steinmeier (not pictured) meets Saudi Crown Prince and defense minister Salman bin Abdulaziz al-Saud in Jeddah on October 13, 2014 in Jeddah, Saudi Arabia.(Photo by Thomas Imo/Photothek via Getty Images)

الریاض((نیوزڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پانچ سال کے لیے مصر کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی مصر میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر 30 ارب ریال کرنے کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض حکومت نے قاہرہ کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور ہم آہنگی کے فروغ کی ہدایت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان اور مصری صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کے درمیان 11 نومبر کو طے پائے سمجھوتے کو عملی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پچھلے ماہ شاہ سلمان اور مصری صدر فتاح السیسی کے درمیان ریاض میں اہم ملاقات ہوئی تھی۔دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے مختلف معاہدوں کی منظوری دی تھی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، مصری وزیراعظم شریف اسماعیل محمد اور دیگر رہ نما موجود تھے۔شاہ سلمان نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے پانچ سال کے لیے مصر کی تیل کی ضروریات پوری کرنے میں معاونت کرنے کے ساتھ ساتھ مصر میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم بڑھا کر تیس ارب ریال کرنے کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ مصری صدر اور سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد تیسری ملاقات ریاض میں کرنے پر اتفاق کیا گیا



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…