اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی طرف سے سعودی عرب کیخلاف بیان دینے پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور وضاحت طلب کرلی ہے ۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے انسداد دہشتگردی اتحاد میں شمولیت کیلئے حکومت پاکستان سے پیشگی مشاورت نہیں کی تھی وزیرا عظم سیکرٹریٹ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب حکومت کیخلاف بیان پر اعزاز چوہدری سیکرٹری خارجہ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور وضاحت بھی طلب کرلی ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات میں رخنہ ڈالنے والوں
کا نوٹس لے لیا جائے گا ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے بیان جاری کرنے سے قبل وزیراعظم کو اعتماد میں نہیں لیا
سیکرٹری خارجہ کاسعودی عرب بارے بیان مہنگاپڑگیا
16
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں