ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کپتان پھربازی لے گئے اہم یونیورسٹی کانام شہدائے پشاورسے منسوب کرنے کااعلان

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) عمران خان کی جانب سے ہری پور میں بننے والے یونیورسٹی کو شہدا کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے ،شہداءکے والدین کے تمام تحفظات دورکئے جائےں گے اور ہر ایک مطالبہ پورا کیا جا ئے گا۔سانحہ آرمی پبلک سکول نے پوری قوم کومتحد کردیا،اے پی ایس سانحے کے بعد دہشت گردی میں کمی آئی ہے ۔ بچوں کی قربانیوں نے قوم کے مستقبل کو محفوظ کیا۔پشاورآرکائیوزلائبریری میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، سکول سانحے نے پوری قوم کو متحد کر دیا، سکول سانحے سے پہلے جو چار ماہ دھرنے دیا وہ ملک وقوم کے بہترمستقبل کےلئے دیاتھا، دھرنوں سے کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا، عمران خان کا کہنا تھا کہ سکول سانحے کے دن بچوں کی تصویریں دیکھی توفیصلہ کیا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام اختلافات ختم کرکے متحدہوناضروری ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود جب اپنی والدہ کو اس دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے دیکھاتو بہت دکھ تھاکیونکہ میری ماں کینسرکی مرض میں مبتلا تھیں۔عمران خان کاکہنا تھا کہ میں خود بھی ایک باپ ہوں،بچے بچھڑنے سے کتنی تکلیف پہنچتی ہے اسکاکامجھے اچھی طرح علم ہے ،انہوںنے اس موقع پر شہداءکے والدین کویقین دلایا کہ ہم سے جوبھی کوتاہی ہوئی ہوہم انکاآزالہ کریںگے،ہم آپکے بچے توواپس نہیں لاسکتے لیکن آپ کے زخموں پر مرہم ضرور رکھ سکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ بچوں کی قربانیوں نے قوم کے مستقبل کو محفوظ کیا، دہشت گرد دھماکوں سے قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتے ،پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے نہ مساجد کو چھوڑا ہے اور نہ ہی تعلیمی اداروں کو ،پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے سولہ دسمبر کو پاکستا ن کا 9/11قرار دیا تھا ،تقریب میں وزیر اعلی پرویز خٹک نے پشاور میں یاد گار شہدا مونومنٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا، جبکہ عمران خان کی جانب سے ہری پور میں بننے والے یونیورسٹی کو شہدا کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیاگیا، تقریب کے آغاز میں چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلی پرویز خٹک نے آرکائیوز لائبریری کو شہدا آرمی پبلک سکول کے نام سے بھی منسوب کیا گیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…