اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ کے امریکی اور پاکستانی عملے نے 16دسمبر2014ءکو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں بچھڑنے والوں کے احترام میں ریفل میموریل گارڈنز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس موقع پر امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور جوناتھن پریٹ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں معصوم بچوں اور اساتذہ کے بہیمانہ قتل سے ہم سب کو شدید صدمہ پہنچا۔ ہم اس عظیم نقصان کی یاد منانے کے موقع پر پاکستانی عوام کے ساتھ شریک ہیں۔ لیکن ا±س دن کے نقصان کو فراموش نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس سانحہ میں جان قربان کرنے والوں کو یاد کرتے ہیں اور ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم تمام پاکستانیوں اور امریکیوں کیلئے ایک یکساں محفوظ تراورپر امید مستقبل کے نصب العین کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکر جدوجہد کرتے رہیں گے۔امریکہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستانیوں کی قربانیوں کا نہ صرف معترف ہے بلکہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم اس اور اس طرح کے دیگر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی لڑائی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ امریکہ ایک محفوظ ، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے فروغ کے لئے پ±رعزم ہے۔