کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت کی طرف سے رینجرز کے اختیارات کے بارے میں پیش کی گئی قرارداد میں رینجرز کے اختیارات محدود کرنے اورکرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی شرائط پرتحریک انصاف کاموقف سامنے آگیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شیرزمان نے کہاکہ آج کے دن انگریزوں سے پیارکرنے والوں نے ثابت کردیاکہ وہ کرپشن کوروکنانہیں چاہتے ہیں ۔انہو ںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے رینجرز کے بارے میں قرارداد کوپہلے چھپائے رکھااوربعد میں ایک دن پہلے بتائے بغیرہی قرارداد صرف اکثریت کے زورپرمنظورکرکے ثابت کردیاکہ سندھ میں بادشاہی نظام ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب سندھ حکومت کواسمبلی اوراسمبلی سے باہرتحریک انصاف پیپلزپارٹی کی حکومت کوٹف ٹائم دےگی ۔