اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

داعش کی روم پر حملے کی دھمکی،چرچ کے پوپ نشانہ

datetime 16  دسمبر‬‮  2015 |

روم(نیوز ڈیسک) شام کی انتہا پسند تنظیم داعش نے روم کے چرچ کے پوپ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق داعش نے ایک ویڈیو کے ذریعے روم میں پیرس حملوں کی طرح حملے کی دھمکی دی ہے جبکہ روم کے چرچ کے پوپ کا کہنا ہے کہ وہ داعش کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسک نے اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف جیکٹ پہننے سے انکار کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطمئن سٹائل میں ہی کرسمس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ داعش نے روم کو دھمکی دینے کے لیے جو ویڈیو جاری کی ہے اس میں واضح کیا ہے کہ ان کا نشانہ چرچ کا ہیڈ پوپ فرانسک ہے ،داعش کی جاری کردہ ایک تصویر پر سینٹ پیٹر کی تصویر کے ساتھ داعش کا جھنڈا بنا ہوا تھا۔ پوپ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ پوپ اس خطرے سے آگاہ ہیں مگر وہ داعش سے نہیں ڈرتے بلکہ اس سال کرسمس کی تقریب نے انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے سیکیورٹی لینے سے بھی انکار کر دیا۔ روم کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوپ کو چرچ میں سیکیورٹی بڑھانے کی نصیحت کی ہے جبکہ چرچ کے فادر کا کہنا تھا کہ چرچ داعش کے خطرے سے آگاہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ دھمکی حقیقی ہو یا ہو سکتا ہے کہ داعش یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ وہ ایسی ویڈیوز کے ذریعے دہشت پھیلانے میںکتنی طاقتور ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چرچ میں چاروں طرف سیکیورٹی کے انتظامات کر دیے گئے ہیں البتہ پوپ نے سیکیورٹی جیکٹ پہننے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ داعش کی دھمکی کے بعد جیکٹ پہنے بنا لوگوں سے خطاب کرنا بیوقوفانہ بات ہے۔ پوپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوپ منع کرنے کے باوجود افریقہ میں سینٹرل افریقن ریپبلک میں شرکت کے لیے گئے تھے اور وہ داعش کے اس خطرے سے باخوبی واقف ہیں مگر وہ اس خطرے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…