لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ نے داعش اور دیگر دہشتگرد گروپوں کیخلاف 34 مسلمان ممالک کے اتحاد کا خیرمقدم کیا ہے اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق برطانیہ پہلے ہی امریکہ اور نیٹو کے ساتھ ملک کر شام اور عراق میں کارروائی کر رہا ہے تاہم اب نئے گروپ کو بھی انٹیلی جنس اور فضائی مدد فراہم کی جائے گی۔ تاہم فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی محاذ پر زمینی دستے نہیں بھیجے جائیں گے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیرس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں خصوصی دستے بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے 34 رکنی اتحاد کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ داعش سمیت تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔