برسلز( آن لائن )یورپی یونین نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد متعین کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے یورپی یونین کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یونین کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی حد کم از کم 18 برس متعین کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا کے استعمال کے باعث نوجوانوں کی توجہ تعلیم کے بجائے گیمز اور فضول مصروفیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی سول آزادی اور داخلی امورپر بنائی گئی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچے اپنے والدین کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا اور مسیجنگ سروس کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ڈیجیٹل میڈیا استعمال کرنے کی عمر کی حد بھی سے بڑھا کر 15 سال تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔یورپی یونین کے کچھ رکن ملک اس حد کو 18 برس تک لے جانا چاہتے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا اور دیگر ماہرین نے جمعرات کو ووٹنگ سے پہلے یورپین پارلیمنٹرین کو اس فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے۔