اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پروفیسر شکیل اور پروفیسر وحید کاقاتل معروف سیاسی شخصیت کابیٹا نکلا

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کی جانب سے 6 نومبر کو یہ خبر نشر کی گئی تھی کہ پروفیسر شکیل اوج اورپروفیسر وحید الرحمان کے اصل قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اب معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والا یہ نوجوان کراچی کی معروف سیاسی شخصیت کا بیٹا اور القاعدہ برصغیر کا بہت اہم رکن ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے مزید ساتھی بھی گرفتار کئے گئے جن کی تعداد 10 سے 12 ہے۔سیاسی شخصیت کا بیٹا مبینہ طور پر اپنے گروہ کا نائب امیر ہے۔ پکڑے جانے والے گروہ کے کچھ ارکان ڈرون سے متعلق ٹیکنالوجی پر کام کررہے تھے۔جنگ رپورٹر سید عارفین کے مطابق اعلیٰ سیکورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کچھ یوں تھا کہ پہلے ڈرون کے کیمرے کے سامنے اندھیرا کر دیا جائے گاجس کے بعد ڈرون کے سگنلز کو جام اور آخر ی مرحلے میں ڈرون کو زمین پر گرا دینا تھا۔زیر حراست گروہ کے ارکان میں تین انجینئرز بھی شامل ہیں۔ دوران تفتیش ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ القاعدہ برصغیر نے اس گروہ کے ذریعے حساس ادارے کے کراچی میں واقع ہیڈ کوارٹر اور کور ہیڈ کوارٹر کراچی سمیت شہر کے دیگر اہم عسکری دفاتر پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ اس گروہ نے ملیر کینٹ سے نکلنے والے اہم فوجی افسران کو بھی ٹارگٹ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا اور وہ ان افسران کی ریکی بھی کرچکے تھے۔ ایک اور ذریعے کے دعوی ہے کہ القاعدہ برصغیر کا یہ گروہ مبینہ طور پر ایسے ڈرون تیار کر رہا تھا جس کے ذریعے شہر کی اہم ترین فوجی تنصیبات پر حملے کیے جا سکیں۔ اس گروہ کے ارکان پنجاب اور کراچی سے گرفتار ہوئے۔ اہم بات یہ ہے کہ کچھ گرفتاریاں ملیر کینٹ کے اندر سے بھی کی گئی۔ ملیر کینٹ سے گرفتار ہونے والے نوجوان کسی دہشت گرد کارروائی کا حصہ نہیں رہے لیکن ان پر القاعدہ برصغیر اور اس کی اہم شخصیات کیلئے کام کرنے کا الزام ہے۔ اسی طرح کے منصوبے کاانکشاف ستمبر 2013 میں ہوا تھا جب پولیس اور حساس ادارے کی ٹیم نے اسلام آباد کے سیکٹرG-15 میں واقع ایک گھر گیلانی منزل پر چھاپا مارا تھا۔ گھر کی تلاشی کے دوران وہاں سے چھوٹی سائز کے ڈرون ملے تھے جو کہ گھر کے ایک رہائشی پروفیسر ارتیاز گیلانی نے تیار کئے تھے۔ پروفیسر ارتیاز گیلانی معتبر تعلیمی ادارے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے تعلیم یافتہ تھے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں لیکچرار تعینات تھے۔ پروفیسر ارتیاز گیلانی نے وہ ڈرون مبینہ طور پر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے چک شہزاد میں واقع فارم ہاﺅ س پر حملے تیار کئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…