کراچی(نیوزڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر میں 17دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدےاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گےا ہے۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت کو فوج کی 24 کمپنیوں کو تعینات کرنے کے لیے خط بھیج دےا ہے۔ خط میں کہا گےا ہے کہ سانگھڑ میں فوج کی 6خیر پور اور تھرپارکر میں 2,2 جبکہ باقی 14اضلاع گھوٹکی، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، کشمور، شکار پور، حیدرآباد، نوشہرو فیروز، ٹنڈو الہ ےار، میر پور خاص، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، کراچی ویسٹ اور کراچی ایسٹ میں ایک ایک کمپنی تعینات کی جائےگی۔