ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی ریاست میں سکول بندکردیے گئے ،وجہ انتہائی خطرناک

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(نیوزڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس میں انتظامیہ نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام اسکولوں کو بند کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے باعث امریکی شہر لاس اینجلس میں تمام اسکولوں کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکولوں پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اسکولوں میں آنے والے بچوں کو واپس گھروں کو بھیج دیا جائے گا جب کہ پولیس پوری کوشش کررہی ہے کہ شہر کے تمام اسکولوں کی تلاشی لی جائے اور انہیں بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہر کے اسکولوں میں بم دھماکوں کی دھمکیوں کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاس اینجلس میں تقریبا 900 سے زائد اسکول ہیں جن میں 6لاکھ 40 ہزار طالب علم زیر تعلیم ہیں جب کہ گزشتہ دنوں کیلیفورنیا میں معذوروں کے مراکز میں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد امریکا کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…