اسلام آباد (نیوزڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیو نکہ جیت مسلم لیگ ن اور ہار تحریک انصاف کا مقدر بن چکی ہے ۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیت کی ہیٹ ٹرک کر چکا ہوں لیکن عمران خان اب بھی دھاندلی کے بخار میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جہاں بھی مہم چلائیں گے اپنے امید وار کو ہرائیں گے ۔