اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اسلحہ لائسنس کے اجراء پرپابندی لگا دی تھی اور ہزاروں اسلحہ لائسنسز کی تصدیق کے احکامات جاری کئے گئے تھے وزیر داخلہ نے ایوان کو بتایا کہ پابندی کے باوجود وزیراعظم میاں نواز شریف ‘ صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے سلمان حسین اور دو جج صاحبان جسٹس سرمد جلال عثمانی اور محمد ثاقب جیلانی کو خصوصی لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم کو رواں برس جون میں ممنوعہ بور کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ جبکہ صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے نے تین لائسنس حاصل کئے ہیں۔ ایوان میں وزیر داخلہ نے اس حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا کہ لائسنس کس بنیاد پر جاری کئے گئے