اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازشریف نے وزیراعظم کی ہدایت پرایف جی ماڈل سکول ایف ایٹ تھری کا دورہ کیا اورسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ وفاقی دارالحکومت کی ترقی وانتظام کے وزیرطارق فضل چودھری بھی اس موقع پران کے ہمراہ تھے۔مریم نوازشریف سکول میں بچوں کیساتھ گھل مل گئیں۔ انہوں نے سکول کے مختلف کلاس رومز کا جائزہ لیا اوربچوں کی تعلیم سے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکول میں ترقیاتی کام معیاراورشفافیت کیساتھ جلد مکمل کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ سکول میں کھیل کے میدانوں اورلائبریری کو مزید بہتربنایا جائے۔ سکول کے بچوں نے مریم نواز شریف کی سکول آمد پرخوشی اورتشکر کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نوازشریف کواین اے 48سے آئندہ انتخابات کے لئے اسلام آباد سے ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاہے ۔