ماسکو(نیوزڈیسک) روس اور ترکی کے درمیان جنگ کا خطرہ کسی طور کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اب روس کی طرف سے ایک انتہائی خطرناک فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ روسی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن آرمینیا میں ترکی کے بارڈر کے ساتھ 7ہزار روسی فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور روس کے یہ فوجی ترک سرحد پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تمام فوجیوں کا تعلق روسی فوج کی 58ویں آرمی کور ڈویژن سے ہے جو آرمینیا میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔فوجیوں کے ساتھ ساتھ وہاں ٹینک بھی بھیجے جائیں گے اور جدید ترین میزائل سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔نیوز ویب سائٹ جیو پولیٹیکل رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق روس یہ فوجی آرمینیا حکومت کی درخواست پر تعینات کر رہا ہے کیونکہ آرمینیا خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنی سکیورٹی کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں