اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نریندرامودی کوبھارت میں نیاخطاب مل گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015 |

نئی دلی(نیوزڈیسک) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نےاپنے دفتر پرسی بی آئی کےچھا پہ مارنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندرمودی کو بزدل او نفسیاتی مریض قرار دے دیا ہے جب کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کیجریوال وزیر اعظم کو بزدل کہنے پر معافی مانگیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعلی اروند کیجریووال کا کہنا تھا کہ نئی دلی میں ان کے دفتر پر سی بی آئی کی بھاری نفری کا چھاپہ سیاسی مخالفت کی وجہ سے مارا گیا اوراس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت انتقامی سیاست کا آغاز کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مودی مجھے سیاسی طور پر ہینڈل نہ کرسکے تو انہوں نے بزدلانہ انداز اختیار کیا اس لیے مودی ایک بزدل انسان اورنفسیاتی مریض ہیں۔بھارتی ایوان بالا(راجیہ سبھا) میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اروند کیجریوال کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی کے چھاپے کا کیجریوال سے کوئی تعلق نہیں بلکہ چھاپہ ایک افسر کے خلاف کرپشن کیس کے سلسلے میں مارا گیا ۔کینجریوال کے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی کو بزدل کہنے پر کیجریوال کومعافی مانگنی چاہئے جب کہ ان کا بیان ناقابل برداشت ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…