الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے نائب ولی عہد و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مسلمان ممالک کا اتحاد کسی ایک گروپ کے خلاف لڑائی کے لیے تشکیل نہیں دیا گیا بلکہ دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف پوری قوت سے لڑائی کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 35 مسلمان ملکوں پر مشتمل دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مشترکہ کنٹرول روم کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ کنٹرول روم ریاض میں قائم کیا جائے گا۔ شہزادہ سلمان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد صرف دولت اسلامی”داعش“ کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی میں ملوث ہرگروپ کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑی جائے گی۔شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی برائی اسلامی دنیا میں بھی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ اس کے انسداد کے لیے ہرسطح پر کوششیں تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے پینتیس مسلمان ملکوں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب پر اعتماد کا اظہار کرنے اور ریاض کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو آگے بڑھانے کے اعلان کو سراہا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں 35 مسلمان ملکوں نے ایک نیا اتحاد تشکیل دیا ہے۔دوسری طرف ابھی تک نیٹوکے سواءمغرب میں دہشتگردی کے خلاف اس طرح کاکوئی اتحاد سامنے نہیں آیاہے ۔
سعودی عرب کی قیاد ت میں 35مسلمان ممالک کااتحاد ،وجہ ایسی دنیا حیران رہ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
اگلے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار















































