اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پچھلے مہینے کتنے پاکستانیوں نے خودکشی کی؟چونکا دینے والی رپورٹ جاری

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 45خواتین سمیت 127 افراد نے خودکشی کی جبکہ صرف صوبہ سندھ میں غیرت کے نام پر نو خواتین سمیت چودہ افراد کو قتل کردیا گیا۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کمیشن کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے بیشتر افراد نے معاشی تنگدستی اور نامساعد حالات سے تنگ آکر خودکشی کا انتہائی قدم اٹھایا۔ ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران خودکشی اور اقدام خودکشی کے کل 194واقعات رپورٹ ہوئے لیکن صرف چار واقعات کے مقدمات درج کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران 9خواتین سمیت 14افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور یہ تمام واقعات صوبہ سندھ سے رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف 21اکتوبر سے 7نومبر کے درمیان سولہ روز میں ملک میں 28خواتین سمیت 55افراد کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ ذیادتی کا شکار افراد میں 4سال سے 7سات سالہ کمسن بچے و بچیاں بھی شامل ہیں ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…