اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاپی گیس منصوبے میں پاکستان کے 5فیصد حصص ہیں۔ انہوں نے تاپی منصوبے پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی کمپنیوں کاکنسورشیم گیس فیلڈکی تعمیر کا کام کرے گا۔ شاہد خاقان عبسی کا کہنا تھا کہ ترکمانستان مجموعی طور پر 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا ترکمانستان گیس پائپ لائن منصوبے میں 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا –