ماسکو(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری شام میں جاری خانہ جنگی کے سیاسی حل پر روس اور امریکہ کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ جان کیری اپنے اس دورے کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور اپنے ہم منصب سرگے لاوروف سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے حوالے سے شامی صدر بشار الاسد کے کردار پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ امریکہ کی خواہش ہے کہ صدر بشار الاسد اقتدار چھوڑ دیں جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ صرف شامی عوام کر سکتی ہے۔ بات چیت سے قبل روس کے وزارت خارجہ نے امریکی پالیسی پر سوالات اٹھائے ہیں اور الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ نے شدت پسندوں کو اچھے اور برے کی درجہ بندی میں تقسیم کیا ہے۔ جان کیری رواں ہفتے شام پر ہونے والے بین الاقوامی مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ شامی حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات بھی آئندہ سال جنوری میں ہونے کے امکانات ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جان کیری ماسکو کے دورے کے دوران مشرقی یوکرین میں استحکام کے لیے مسلسل کوششیں کرنے کے حوالے سے بھی بات کرینگے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
اگلے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار















































