اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کا انتہائی اہم فیصلہ،پاکستان بھی شامل

datetime 15  دسمبر‬‮  2015 |

دبئی(نیوز ڈیسک) سعوی عرب نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 34 اسلامی ریاستوں پر مشتمل فوجی اتحاد قائم کرلیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے شائع کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعوی عرب کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے بنائے گئے فوجی اتحاد میں شامل ممالک کے درمیان فوجی حمایت اور مدد کے لیے مشترکہ آپریشنل بیس کمیپ ریاض میں قائم کیا گیا ہے ‘۔سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ اتحاد میں شامل عرب ممالک کی طویل فہرست شائع کی گئی ہے، جس میں مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ ترکی، ملائیشیا، پاکستان، خلیجی عرب اور افریقی ریاستیں بھی شامل ہیں۔اعلان کے مطابق ’اتحاد کا مقصد تمام دہشت گرد گروپوں اور تنظیموں کی کارروائیوں سے اسلامی ممالک کو بچانا، فرقہ واریت کے نام پر قتل کرنے، بدعنوانی پھیلانے یا معصوم لوگوں کو قتل کرنے سے روکنا ہے‘۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا کی جانب سے بارہا اس خیال کا اظہار کیا گیا کہ عراق اور شام میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف داعش کے خلاف خلیجی ممالک کو فوجی اتحاد قائم کرنا چاہیے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…