لاہور(نیوز ڈیسک)ماڈل ایان علی پر فرد جرم کے خلاف درخواست پر سماعت۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔ لاہورہائی کورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے درخواست پر سماعت کی۔اپیل میں کسٹم کورٹ راولپنڈی کی جانب سے فرد جرم عائدکرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فرد جرم کو کالعدم قرار دیا جائے ،کرنسی سمگلنگ کا الزام بے بنیاد ہے،عدالت فرد جرم عائد کر رہی ہے روکا جائے۔ ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے کرنسی سمگلنگ کا الزام ثابت نہ ہونے پر ضمانت منظورکی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کردیئے –