اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اسکیم جاری کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 154 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 182 ہے ¾خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار 312 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 870 ہے۔حلقہ این اے 154 میں کل 303 پولنگ اسٹیشنز اور 839 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں لودھراں ضمنی انتخاب میں 303 پریزائڈنگ افسر 839 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔این اے 154 ضمنی انتخاب میں (ن )لیگ کے صدیق بلوچ اور پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین سمیت کے 8 سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں ہیں۔ 12 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں حصہ لے رہے ہیں۔این اے 154 لودھراں میں 23 دسمبر کو ضمنی انتخاب کا انعقاد ہو گا۔