برن(نیوز ڈیسک)یمن میں قیام امن کے لیے سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات آج شروع ہو رہے ہیں۔یمن میں 7روزہ جنگ بندی کا آغاز آج سے ہوگا۔سوئٹزرلینڈ میں ہونے واے امن مذاکرات اقوام متحدہ کے زیر انتظام منعقد کیے جارہے ہیں۔ ان مذاکرات میں یمن جنگ میں شامل تمام فریق حصہ لے رہے ہیں۔ صدر منصور ہادی کی جانب سے درخواست پر یمن میں 7روزہ جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق آج دوپہر 12بجے سے ہوگا۔ اس سے قبل سعودی اتحاد نے پیر اور منگل کی درمیان شب سے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔حوثی باغیوں نے بھی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے تاہم سعودی اتحاد نے خبر دار کیا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی ہو گی۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں 9ماہ سے جاری جنگ کے دوران اب تک 6ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں