منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے وہ انقلابی اقدام کر دیا جس کا مدتوں سے انتظار تھا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے 34ملکی اسلامی فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا۔ سعودی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحاد میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔ سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان کا کہنا ہے اسلامی فوجی اتحاد داعش ہی نہیں ہراس دہشتگردکامقابلہ کریگاجو امت مسلمہ کے مقابل آئیگا۔سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا۔سعودی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، ترکی، مصر، اردن ،ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، خلیجی اور افریقی ملک بھی اسلامک ملٹری الائنس کا حصہ ہوں گے۔ اس اتحاد کا مرکز ریاض میں ہوگا جہاں سے فوجی آپریشنز کے سلسلے میں رابطہ رکھا جائے گا اور ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ریاض سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاہے دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی فرقے سے ہو لیکن انہیں فساد پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔امت مسلمہ کو تمام دہشتگرد گروپوں کے ناپاک عزائم سے بچانا مسلم قائدین کی ذمہ داری ہے۔ ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیردفاع محمد بن سلمان کا کہنا تھا اسلامی فوجی اتحاد داعش ہی نہیں ہراس دہشتگردکامقابلہ کریگاجو امت مسلمہ کے مقابل آئیگا۔ اس اتحاد کا مقصد عراق، شام، لیبیا، مصر اور افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف مربوط کوششیں کرنا ہے۔ اس سلسلے میں عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…