اسلام آباد (نیوزڈیسک) چوہدری نثار علی کیخلاف احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ، پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بیان پر احتجاج کر نے کا فیصلہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعلی سندھ سے رینجرز کے اختیارات پر تفصیلی بات چیت کی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے چودھری نثار کے دھمکی آمیز بیان پر شدید احتجاج کیا۔خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شدید احتجاج کرے گی۔ چودھری نثار نے سندھ حکومت کو 18 ویں ترمیم کی دھمکی دی ہے۔ چودھری نثار وفاقی حکومت کےلئے 2014ءکے دوران جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت سندھ رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے میں سنجیدہ ہے۔