پشاور(نیوزڈیسک)خےبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے ناداراور مستحق لوگوں کو علاج معالجے کی مفت سہولےات کی فراہمی کےلئے “صحت سہولت پروگرام”کے نام سے اےک ہےلتھ انشورنس سکےم کا آغاز کےا ہے۔ اس سکےم کے تحت مستحق لوگوں /گھرانوں کو ہےلتھ کارڈ جاری کئے جائےں گے جس کے ذرےعے وہ مختلف ہسپتالوں سے علاج معالجے کی مفت سہولےات حاصل کرسکےں گے۔وزےر اعلی خےبر پختونخوا پروےز خٹک بروزمنگل اس سکےم کا افتتاح کرےں گے۔ ابتدائی طور پر ےہ سکےم ضلع مردان، ملاکنڈ ،چترال اور کوہاٹ مےں شروع کےا جارہاہے جسے اگلے مرحلے مےں دوسرے اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔اس سکےم کے ذرےعے نہ صرف مستحق لوگوں کو صحت کی مفت سہولےات فراہم ہونگی بلکہ صوبے مےں غربت کی شرح مےں بھی نماےاں کمی لائی جا سکے گی۔