کراچی (نیوزڈیسک ) رینجرز کامستقبل،قائم علی شاہ نے اہم اعلان کردیا،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے معاملے کو الجھایا نہ جائے ۔ یہ معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ رینجرز ہمارے ساتھ رہے ، ہم انہیں ساتھ رکھنا چاہتے ہیں اور ساتھ رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے سندھ اسمبلی میں جو رویہ اختیار کیا ہے ، اس پر بہت افسوس ہوا ہے ۔ اپوزیشن ارکان نے نہ صرف اسپیکر بلکہ ایوان کا تقدس بھی پامال کیا ہے ۔ حکومتی ارکان نے بہت صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اقلیتی ارکان اسمبلی کی اکثریت کو ڈکٹیٹ نہیں کرا سکتے ہیں ۔