ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

آرمی پبلک سکول کے شہداءکو خراج تحسین،عمران خان اورشہبازشریف کے اعلان کے بعدوزیراعظم نے بھی اہم اقدام کی منظوری دیدی

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آرمی پبلک سکول کے شہداءکو خراج تحسین،عمران خان اورشہبازشریف کے اعلان کے بعدوزیراعظم نے بھی اہم اقدام کی منظوری دیدی، وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد کے 122 اسکولوں اور کالجوں کو شہدائے آرمی پبلک اسکول کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔گزشتہ سال 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے نتیجے میں 130 سے زائد بچے شہید ہوئے تھے جن کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد کے 122 اسکولوں اور کالجوں کے نام شہدائے اے پی ایس کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دشمن نفرت اور انتہا پسندی چاہتے ہیں لیکن ہم برداشت کو فروغ دے کر ان کا جواب دیں گے، ہم علم دشمنوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جہالت کا مقابلہ کیا اور روشن خیال کی بنیاد رکھی، شہدا کی یادیں مادر وطن کی بقا کے ساتھ جڑی ہیں اور شہدا کی یادوں کو وطن کی بقا سے الگ نہیں کیا جاسکتا، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…