ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کاچین کے مطالبے پر کشمیر بارے اہم ترین فیصلہ،بھارت میں کھلبلی مچ گئی،کشمیری رہنماﺅں نے بھی اعتراضات اُٹھادیئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا ام آباد (آن لائن )حکومت کاچین کے مطالبے پر کشمیر بارے اہم ترین فیصلہ،بھارت میں کھلبلی مچ گئی،کشمیری رہنماﺅں نے بھی اعتراضات اُٹھادیئے،چین کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت ختم کر کے اسے پاکستان کا آئینی صوبہ بنانے سے مشروط کرنے کا انکشاف ہوا ہے،وفاق کی جانب سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں گلگت بلتستان آئینی اصلاحات کمیٹی کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، آئندہ ایک ماہ کے اندر گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی سے متعلق بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے، وزیراعظم نواز شریف اپنے دورہ چین کے دوران چین کی حکومت کو گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی کیلیے کمیٹی کے قیام اور اس سلسلے میں پیشرفت سے آگاہ بھی کریں گے ،نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق حکومت چین نے پاکستان کی وفاقی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکے گا جب تک گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اس پاکستان کا باقاعدہ آئینی صوبہ نہیں بنایا جاتا، حکومت چین نے مزید کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبے کو کسی متنازع خطے سے گزارنا نہیں چاہتا۔چین نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ 2 حکومتوں کے درمیاں معاہدہ ہے جبکہ گلگت بلتستان کے حوالے سے حکومت پاکستان کی رائے یہ ہے کہ یہ پاکستان کا حصہ نہیں بلکہ متنازع علاقہ ہے، ایسے میں چائنا کی حکومت کھربوں مالیت کے اس بین الاقوامی اہمیت کے منصوبے کو کسی متنازع خطے سے گزارنے کیلیے تیار نہیں،رپورٹس کے مطابق حکومت چیننے واضح طور پر کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی متنازع حیثیت کو ختم کیے بغیر اس منصوبے پر عالمی برداری خاص طور پر بھارت اعتراض اٹھا سکتاہے اورکام رک سکتا ہے ،رپورٹ کے مطابق حکومت چین کی اس شرط کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جو گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دے رہی ہے، اس کمیٹی کے 2 اجلاس بھی ہو چکے ہیں،رپورٹ کے مطابق حکومت چین کی شرط اور کھربوں مالیت کے اقتصادی راہداری منصوبے کے باعثوفاق کشمیری سیاسی قیادت اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی تجویزکو کسی بھی مرحلے پر زیر غور نہیں لایا اور نہ ہی ان کے دباو¿ کو خاطر میں لایا۔ادھر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ کشمیر ایک وحدت ہے اور اسکی تین اکائیاں ہیں اور کشمیر کی وحدت کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ، گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر ، جموں کشمیر ،کشمیر کی تین اکائیاں ہیں ،جی بی کا صوبہ بننا کسی صورت قبول نہیں ،جی بی کو صوبہ بنانا تقسیم کشمیر کی سازش کسی راہداری منصوبے کے لیے ہندوستان کو خوش نہیں کرنے دیں گے ،گلگت کشمیر کا حصہ ہے اور رہے گا ،دوسری جانب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جی بی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کا حصہ ہے اور اسے کسی صورت صوبہ نہیں بنایا جا سکتا ، چین سمیت ساری دنیا نے اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے ، پاکستان نے اگر کشمیر قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ کیا تو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ، تحریک آزاد کشمیر اپنے عروج پر پہنچی ہے ایسے وقت میں احمقانہ فیصلے ساری زندگی کی جد وجہد کو مسخ کر دیں گے ،وفاقی حکومت نے ابھی تک جی بی کو صوبہ بنانے کے حوالے سے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا حکومت کشمیر ی قیادت کو اعتماد میں لے۔آن لائن سے بات کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کوئی مائی کا لعل گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بنایا جا سکتا ،صوبہ بنانے کشمیر بنے گا پاکستان کا خواب کھبی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ، جی بی کو صوبہ بنانے کے بجائے وہاں اہینی اصلاحات کی جائیں ،سینٹر پر مشتمتل کمیٹیوں کے بس کا کام نہیں گلگت بلتستان اور کشمیر ی عوام کی تقدیر کا فیصلہ کشمیر خود کریں گئے ،اقوم متحدہ کی قرار داروں کے مطابق جی بی سمیت 84ہزار مربع میل رقبہ کشمیر کا حصہ ہے ،جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے چین سمیت ساری دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے میں نہیں سمجھتا کہ چین ایسی خواہش کا ااظہار کرے گا ، جی بی متنازعہ علاقہ ہے آہینی طور پر صوبہ نہیں بن سکتا اور نہ ہی پاکستان گلگت بلتستان کی حییثت کو چیلنج کر سکتا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…