اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایوی ایشن ڈویڑن کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے بعد استعفیٰ دیدیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شجاعت عظیم اس عہدے پر رہتے ہوئے کوئی تنخواہ وصول نہیں کر رہے تھے۔ واضع رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے شجاعت عظیم کو عدالتی احکامات کے باوجود عہدہ لینے پر جواب طلب کیا تھا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک ایسا شخص جس کا کورٹ مارشل ہو، اس کو یہ عہدہ کیسے دیا جا سکتا ہے؟۔ سول ایوی ایشن ڈویڑن سے متعلق وہ کس طرح سے فیصلے کر رہے ہیں؟۔ حکومت نے استعفیٰ لے کر انہیں معاون خصوصی کیوں بنایا ہے؟۔ عدالت نے شجاعت عظیم اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے گیارہ جنوری تک جواب طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ شجاعت عظیم کو وزیراعظم کے حکم پر پہلے مشیر ہوا بازی مقرر کیا گیا جس پر سپریم کورٹ نے ایک درخواست کی سماعت کے دوران ان کو اس عہدے سے فارغ کرنے کا حکم دیا تھا۔ شجاعت عظیم نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم حکومت نے انہیں مشیر کے بعد وزیراعظم کا معاون خصوصی بنا دیا جس کیخلاف ایک بار پھر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر ہوئی تھی جس پر سپریم کورٹ نے انہیں کام سے روک دیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تاحیات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































