تہران((نیوزڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب چاہے تو ایران اور سعودی عرب کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ایران اور سعودی عرب کے مابین خطے میں اثرو رسوخ اور طاقت کی جنگ کافی عرصے سے جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ممالک شام اور یمن میں مخالف پارٹیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے کئی مرتبہ شامی صدر بشار الاسد کو اپنا عہدہ چھوڑ دینے کا کہا گیا ہے جبکہ تہران حکومت شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابر انصاری نے ایران کے کو ایک انٹرویو کے دوارن کہاکہ اگر سعودی حکومت چاہے تو موجودہ ماحول کو تبدیل کرنے کے لیے بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔جابر انصاری نے مزید کہا کہ ایران، اگلے ہفتے نیو یارک میں شام کے حوالے سے منعقد ہونے والے امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے لیکن اس حوالے سے مخالف گروہوں کا اکٹھا ہونا ہو گا۔گزشتہ پانچ برسوں سے جنگ زدہ ملک شام میں امن کی بحالی کے لیے اب تک امن مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے شامی اپوزیشن نے سعودی عرب میں ملاقات کی تھی جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔جابر انصاری نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور اگر واشنگٹن ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے عمل درآمد کرے تو تہران حکومت امریکا کے ساتھ مزید تعاون کے لیے تیار ہے۔ ایران اور امریکا کے سفارتی تعلقات سن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ختم ہو گئے تھے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
اگلے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار















































