پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کے شہریوں کی بڑی خواہش پوری ہوتے ہوتے رہ گئی،فوری تردید جاری

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ دارالحکومت ریاض میں پہلا مووی تھیٹر یا سینما گھر بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ میںایسی خبریں آئی تھیں کہ سعودی سینما کمیشن نے ریاض میں سینما گھر بنانے کے لئے سرمایہ کاروں کے ساتھ کوئی ڈیل کی ہے ، اور یہ سینما اسلامی روایات اور قومی اقدار کی عکاسی کا حامل ہو گا۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس منصوبے کی تیاری سے قبل اس طرح کے پراجیکٹس کے نفع اور نقصان کے بارے اور معاشرے پر اثرات وغیرہ کا گہرا مطالعہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ اگست میں سعودی عرب پروڈیوسرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار فہد التمیمی نے کہا تھا کہ ملک میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے جو اس طرح کے سینما گھر کی تشکیل کو روکتا ہو۔ تا ہم اب سعودی حکام نے اس طرح کے کسی منصوبے کی مکمل طور پر نفی کر دی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…