منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

رینجرز توسیع معاملہ ،آخر وزیر اعلیٰ سندھ کے منہ سے سچ نکل ہی گیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز اختیارات کے معاملے کو کیوں بڑھایا جارہا ہے اختیارات تو میرے پاس بھی نہیں ہیں۔سندھ اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد وزیراعلی سید قائم علی شاہ ایوان سے باہر آئے تو صحافیوں نے رینجرز اختیارات میں توسیع سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کردی جس پر وزیراعلی سندھ برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ رینجرز کے معاملے کو کیوں بڑھا رہے ہیں اختیارات کچھ نہیں ہوتے وہ تو میرے پاس بھی نہیں، رینجرز ہمارے ساتھ ہے اور ہم رینجرز کے ساتھ اس لئے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ اگر اقلیتی اپوزیشن اکثریت کوڈکٹیٹ کرے تو یہ افسوس کی بات ہے، ہم نے ایوان کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں اجلاس جاری رکھنا ممکن نہ تھا جس پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کی نیت رینجرز کو بے عزت کرنا ہے اس لئے رینجرز اختیارات کے معاملے کو ایجنڈے کے گیارہویں نمبر پر رکھا اور اس حوالے سے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر آج ہمارے ساتھ نہیں تھی اور کسی رکن نےاپوزیشن کے احتجاج میں حصہ نہیں لیا جب کہ کراچی میں امن و امان کے لئے رینجرز اختیارات کے معاملے پر ایم کیو ایم کی کیا خواہشات ہیں ہم نہیں جانتے۔ اس موقع ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ سب سے بڑے ڈاکو اقتدار میں بیٹھے ہوئے ہیں، جب پیپلز پارٹی ارکان کو پکڑا گیا تو انہیں تکلیف ہوئی اور جب جب اپوزیشن نے اس حوالے سے ایوان میں بولنے کی کوشش کی تو ہمارے مائیک بند کردیئے گئے۔مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما شہریارمہر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رینجرزکےاختیارات کا آرڈراسمبلی نے نہیں حکومت نے جاری کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ رینجرزاختیارات پرکان نہیں دھررہے جب کہ آج اسمبلی کی کارروائی پرلوگ تشویش کا شکارہیں۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…