پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش نے ایک اور انتہائی اقدام اٹھا لیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی حکومت نے ٹوئٹر اور سکائپ جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ضابطہ کاروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ جاری کیے جانے والے حکم میں یہ ایک توسیع ہے۔ گذشتہ ماہ واٹس ایپ اور وائبر جیسی مسیجنگ سرو سز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اطلاعات کے مطابق سنہ 1971 میں جنگی جرائم کے سلسلے میں دو رہنماؤں کی پھانسی کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاہم تازہ پابندی کے بارے میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔اس سے قبل حکومت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پھانسی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو یکجا کرنے کے لیے ان سروسز کا استعمال کیا جا سکتا تھا اس لیے انھیں بند کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ صرف تین روز قبل ہی فیس بک سے 22 دنوں بعد پابندی ہٹائی گئی ہے کیونکہ کاروباری برادری نے یہ شکایت درج کرائی تھی کہ اس کے بند ہو جانے سے ان کی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔ڈھاکہ سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ سرکاری طور پر اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش ٹیلی کام ریگولیٹری کمیشن نے گذشتہ رات تمام انٹرنیٹ آپریٹرز کو خطوط جاری کر کے یہ پابندی عائد کی ہے۔ایک ٹوئٹر ہینڈل سے سلیل ترپاٹھی نے لکھا: ’بنگلہ دیش میں کوئی چیز بھی پابندی سے بچ سکی ہے کیا؟ ٹوئٹر، چکما فلم، طنزیہ ویب سائٹ، سکائپ۔۔۔ اور اب نہ جانے کس کی باری ہے؟‘پابندیوں کی زد میں آنے والے تازہ سوشل میڈیا میں ٹوئٹر، سکائپ اور ایمو کی سروسز شامل ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…