نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت عنقریب سٹیلتھ ڈرون بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بہت جلد 2650 کروڑ روپے کے اس پراجیکٹ کی منظوری دےدے گی جبکہ وزارت دفاع منصوبے کو پہلے ہی کلیئر کر چکی ہے۔ اس سے قبل 2009 میں ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی لاگت کے ایک پراجیکٹ کی منظوری دی گئی تھی اور اب اسی کو آگے بڑھاتے ہوئے ’گھاتک‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے لئے بھاری فنڈز رکھے جائیں گے۔ یہ امر بھی باعث دلچسپی ہے کہ اس ڈرون کے لئے بھارت میں ہی بنایا گیا انجن استعمال ہوگا جبکہ یہی انجن اس سے قبل تیجاز میں ناکام ہوچکا ہے۔ اس سے قبل بھارتی فوج اسرائیل سے حاصل کردہ ڈرون استعمال کر رہی ہے مگر یہ ڈرون کروز میزائل کی طرح کام کرتا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں