نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت نے عمران خان سے دائود ابراہیم کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔بھارتی میڈیانے دورہ بھارت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھی پوچھ لیاکہ کیا وہ حکومت میں آنے کے بعد دائودابراہیم کوبھارت کے حوالے کرینگے لیکن اس مشکل سوال کا عمران خان نے کہاکہ وہ جوبھی بات کریں گے ، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، انہیں دائود کے بارے میں کچھ معلوم نہیں لیکن یقین دلاتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں نہیں ہے۔روزنامہ اوصاف اسلام آباد کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کے پلیٹ فارم سے حاضرین کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حافظ سعید اور ذکی الرحمان کے بارے میں عدالتیں طے کریں گی ،وہ حکومت میں نہیں ہیں اور نہ ہی دائود ابراہیم کے بارے میں کچھ پتہ ہے کہ وہ کدھر ہے، اگر حکومت میں ہوتاتو آپ کو پتہ دے دیتا، خیبرپختونخوا میں ان کی پارٹی کی حکومت ہے اور وہ یقین دلاتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں دائود ابراہیم نہیں ہے۔اینکر نے حکومت میں آکر دائود ابراہیم کی حوالگی کا وعدہ کرنے کے کہنے پر عمران خان نے بتایاکہ انہوں نے وزیراعظم مودی سے ملاقات میں بھی یہی بات کی ہے ، بارباروہی باتیں آرہی ہیں کہ انشا اللہ ہماری حکومت آئے گی تو جو میں کہوں گا، اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، کرکے دکھائوں گا۔