ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

تحقیقات کے دوران نیب حکام اور ڈاکٹرعاصم میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

datetime 12  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم حسین سے نیب کی تفتیش کی اندرون خانہ رپورٹ میڈیا کو موصول ہوگئی ہے۔نیب حکام نے آغاز میں پوچھا ڈاکٹر صاحب! چائے پئیں گے یا پوچھ گچھ شروع کریں؟ ڈاکٹر عاصم بولے کھانے کا وقت ہے کچھ کھا لیں پھر بات کریں گے۔ تفتیشی ٹیم نے کہا کھائیں بھی لیکن پہلے سوئی سدرن کے معاملات کا جواب دے دیں۔تفصیلات کے مطابق نیب نے ڈاکٹر عاصم سے کرپشن ، زمینوں پر قبضے،منی لانڈرنگ اور پی ایم ڈی سی میں گھپلوں کی تحقیقات کاآغازکردیاہے ۔ تحقیقات کے دوران نیب حکام اور ڈاکٹرعاصم حسین کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نیب حکام نے سوال کیا کہ ڈا کٹر صاحب چائے پئیں گے یا پہلے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کریں۔ ڈاکٹر عاصم بھی پرانے کھلاڑی تھے۔ بولے اب تو کھانے کا وقت ہوگیا ہے پہلے کچھ کھالیں پھر بات ہوگی۔ ڈاکٹر صاحب کھائیں بھی، پہلے ایس ایس جی سی کے معاملات کا جواب تو دے دیں ،نیب حکام نے ہلکے پھلکے موڈ میں کئی سوال جڑ دیئے۔تفتیش کارکہنے لگے ڈاکٹر صاحب ! ایس ایس جی سی میں بھرتیاں کس کے کہنے پر کیں؟ گیس کا کوٹہ غیر قانونی طور پر کیوں دیا ؟ سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی شعیب وارثی اور زوہیر صدیقی بھی بیٹھے ہیں کافی ثبوت دیئے ہیں آپ کے خلاف۔ آپ پر کئی ارب روپے کی کرپشن، زمینوں پر قبضے اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہے ہیں۔جواب میں ڈاکٹرعاصم بولے جو تفتیش کرنی ہے کرلیں لیکن مجھے وکیل سے ملنے دیں اوربتایا جائے مجھ پر کیا کیا الزامات ہیں؟ نیب حکام نے کہا کہ آپ کے کارنامے تو بہت ہیں کیا کیا بتائیں؟ سب بتادیں گے جلدی بھی کیا ہے اب تو آپ ہمارے مہمان ہیں۔پھر سوال ہوا ڈاکٹر صاحب باہر کس کس کو رقم بھیجی ہے یہ تو بتادیں۔ جواب میں بولے باہر تو پیسے بھیجتا ہی رہتا ہوں ،کس کس کو رقم دی یاد نہیں۔ آپ کے پاس کچھ ریکارڈ ہے تو بتادیں۔ ڈاکٹر عاصم سے نیب حکام کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…