کراچی(نیوزڈیسک)جولائی تا نومبر،بڑے نقصان کا انکشاف،یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس ملنے اور برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کے حکومتی دعوﺅں کے باوجود پاکستانی برآمدات میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور نومبر میں اشیاءکی برآمد تشویشناک حد تک گر گئی ہے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں اب تک اشیاءکی برآمد1ارب 36کروڑ80لاکھ ڈالر گر چکی ہے جبکہ ماہانہ اوسط 1ارب 98 کروڑ 18 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 1ارب 70کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہ گئی، اگر یہی رجحان جاری رہا تو پاکستان کی سالانہ برآمدات20ارب 49کروڑ 84 لاکھ ڈالر تک محدود رہنے کا خدشہ ہے جو گزشتہ مالی سال کی23ارب 88کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات سے 3ارب 38کروڑ 66 لاکھ ڈالر کم ہوں گی۔اس دوران درآمدات بھی 9.03 فیصد کمی سے 18ارب 47کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 4.48 فیصد گھٹ کر 9ارب 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 10ارب 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2015میں صرف 1 ارب 66کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک محدود رہیں جبکہ نومبر2014 میں ایکسپورٹ 1 ارب 95کرور 80 لاکھ ڈالر رہی تھی۔اس طرح گزشتہ ماہ برآمدات میں 15.12 فیصدکمی ہوئی جبکہ درآمدات8.87 فیصد بڑھ کر3ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 37.50 فیصد کے نمایاں اضافے سے 2 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال 1ارب64 کروڑ ڈالر تھا۔واضح رہے کہ مالی سال 2014-15 میں بھی پاکستانی ایکسپورٹ میں1ارب 22کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی آئی تھی جبکہ سال 2013-14 میں برآمدات 25ارب 11 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔ پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران اشیا میں پاکستانی برآمدات 8ارب 54کروڑ 10لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9ارب 90کروڑ 90لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ سے 13.81 فیصد کم ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
گوجرانوالہ کے نوجوان کو آسٹریلیا کے خواجہ سرا کیساتھ نکاح مہنگا پڑ گیا
-
موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری،ہفتہ وار چھٹی کے حوالے سے بڑا اعلان
-
بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ کا اعلامیہ جاری
-
خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی
-
راولپنڈی میں شوہر نے گھریلو ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کوہلاک کردیا



















































