نئی دہلی ّ(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات میں ان سے کہا کہ بھارت کو مسائل کے حل کیلئے جنرل راحیل شریف سے نہیں بلکہ وزیراعظم نوازشریف سے بات کرنی چاہیے ،حکومت اور فوج کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے ۔نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ پاک بھارت تجارت شروع ہو نی چاہیے اور اس سے پورے خطے میں امن آئے گا ،ہم آگے بڑھنے کی بجائے ایک دوسرے کو مار رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات مثبت رہی ہے اور وہ نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات کے حامی ہیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بننا مقصد نہیں ہے ،حقیقت میں ملک کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔سیاست میں حصہ کریئر بنانے کے لیے نہیں لیا۔میں ڈپلو میٹ سیاستدان نہیں ہوں اور اس بات کا اعتراف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی کریں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ دو ہمسایہ ملک عمر بھر دشمن بن کر نہیں رہ سکتے ،ہمیں دونوں ملکوں کو قریب لانے کے لیے مواقع تلاش کرنا ہونگے