کراچیّ(نیوزڈیسک) کراچی آمد پر ریحام خان کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے اپنی بلٹ پروف کار دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کراچی آمد پر انہیں ڈاکٹر عامر لیاقت کی جانب سے اپنی بلٹ پروف کار دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ریحام خان عامر لیاقت کو خصوصی انٹریو دینے کیلئے کراچی پہنچیں جب انہیں ائیرپورٹ سے لینے کیلئے عامر لیاقت نے خصوصی طور اپنی بلٹ پروف گاڑی بھجوائی۔ریحام خان کی جان کو خطرہ ہونے کے باعث عامر لیاقت کی جانب سے انہیں اپنی بلٹ پروف گاڑی بھیجی گئی۔ ریحام خان نے عامر لیاقت کو خصوصی انٹرویو دے دیا ہے جس میں ان کی جانب سے کئی چشم کشا انکشافات کیے گئے ہیں۔ یہ خصوصی انٹرویو اگلے ہفتے نجی ٹی وی جیو پر نشر کیا جائے گا۔