نئی دہلی(نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر سیاست کو کیرئیر بنانے کا کہا جاتا تو خود کو گولی مار لیتا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نریندر مودی سے پاک بھارت سیریز کروانے پر زور دیا جس پر انہوں نے ایک بڑی سی مسکراہٹ دی۔ اب مجھے نہیں معلوم کہ مودی جی کی مسکراہٹ کا کیا مطلب ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ واحد سیاستدان ہیں جو ڈپلومیٹ نہیں ہیں۔ اگر انہیں سیاست کو کیرئیر بنانے کا کہا جاتا تو وہ خود کو گولی مار لیتے۔