اسلام آباد (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا ۔ تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو ضمنی انتخاب میں این اے 154کا دورہ کرنے پر نوٹس جاری کر کے سات روز میں جواب طلب کر لیا ۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقوں کا دورہ نہیں کر سکتا ہے۔