نئی دہلی ّ(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عمران خان اور بھارتی زیراعظم نریندرمودی کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت رہی اور ملاقات کے دوران پاک بھارت سیریز سے متعلق نریندرمودی نے کوئی جواب نہیں دیا اور مسکرا دیئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ نریندر مودی سے ملاقات میں عمران خان نے ماضی کے تجربات کو سامنے رکھا اور نریندرمودی سے کہا کہ مذاکرات پہلے بھی کئی بارشروع ہو چکے ہیں لیکن کوئی عنصر ایسا بھی ہے جو کہ رکاوٹ ڈالتاہے ہمیں اس عنصر کو ختم کرنا ہو گا کیونکہ تعلقات میں کشیدگی سے دونوں ممالک میں اقلیتوں کو مشکلات پیش آ تی ہیں اور دونوں ملکوں کو اپنی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں اس لیےسیریز ہونی چاہیے جس پر نریندرمودی نے مسکراتے ہوئے مثبت تاثرات دیئے لیکن کہا کچھ بھی نہیں ۔