کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین نے سندھ میں رینجرز کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 147کے تحت ان کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ نہیں کیا تو پھر وفاقی حکومت آرٹیکل 245کا استعمال کرسکتی ہے ۔جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بھی خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ بااختیار ہوں لیکن اس بار پھر یہ محسوس ہورہا ہے کہ سندھ حکومت اپنے اقدامات کے ذریعہ خود اپنے چل چلاو¿ کے اسباب پیدا کررہی ہے ۔