اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کا مزاحیہ کردار بنتے جا رہے ہیں،عمران خان وہ سبز قدم ہیں جو ووٹ کم کرا دیتے ہیں،عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں پی ٹی آئی کے ووٹ کم ہو جاتے ہیں،عمران خان اپنے دماغ سے دھاندلی کو نکال کر مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں،عمران خان کی مثال کھسیانی بلی کھمبہ نوچے والی بات ہے، بلدیاتی اداروں کے پاس کافی اختیارات ہیں، کسی نے تبدیلی دیکھنی ہے تو ریلوے کو دیکھے۔وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی اے نے عدالت میں گمراہ کن حقائق پیش کئے،پی ٹی آئی ہارنے پر ہمیشہ دھاندلی کا رونا روتی ہے، تحریک انصاف، انصاف کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ہر الیکشن میں دھاندلی نظر آتی ہے، عمران خان سیاست کا مزاحیہ کردار بنتے جا رہے ہیں،عمران خان وہ سبز قدم ہیں جو ووٹ کم کرا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں پی ٹی آئی کے ووٹ کم ہو جاتے ہیں،عمران خان اپنے دماغ سے دھاندلی کو نکال کر مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں،عمران خان کی مثال کھسیانی بلی کھمبہ نوچے والی بات ہے، بلدیاتی اداروں کے پاس کافی اختیارات ہیں،ایک تبدیلی گورننس بہتر بنا کر لائی جاتی ہے،اگر کسی نے تبدیلی دیکھنی ہے تو ریلوے کو دیکھے۔