واشنگٹن۔۔۔۔۔۔امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیانی فوجی تعاون میں بہتری جاری ہے اور امریکا دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔پنٹاگون کے پریس سیکریٹری ریئر ایڈمرل جان کربی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنا پاکستان کے مفاد میں اور پیرس کی طرح پاکستان کے عوام بھی دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکا پاکستان پر ’ڈو مور‘ کا دباؤ برقرار رکھے گا؟ جس کے جواب میں کربی نے کہا کہ اس کا مطلب پاکستان پر دباؤ بڑھانا نہیں بلکہ اصل بات مقصد یہ ہے کہ پاکستان اپنے اور اپنے عوام کے بہترین مفاد میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹتا رہے۔’یہ ایک مشترکہ خطرہ ہے، ہمیں مشترکہ چیلنج درپیش ہے جس سے نمٹنے کے سلسلے میں ان کی مدد کرنے کے لیے ہم نے اپنا مفاد برقرار رکھا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا‘۔ایک اور سوال کے جواب میں کربی نے کہا کہ پاکستان میں شدت پسند گروپوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر ہمیں ایک عرصے سے تحفظات ہیں اور کافی عرصے سے پاکستانی ہم منصبوں سے گفت شنید میں یہی معاملہ زیر بحث ا تا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح میں ایک بار پھر یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں کہ یہ بات یاد رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ رواں ہفتے جس طرح پیرس میں عوام نشانہ بنے، اسی طرح پاکستانی عوام ایک عرصے سے دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور امریکا کے لیے یکساں خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مزید باور کرانا چاہتا ہوں کہ پاکستان اور پاکستانی فوج کے ساتھ تعاون میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
امریکہ کا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی



















































